ٹریفک اپ ڈیٹ

ٹریفک اپ ڈیٹ

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،  ترجمان ٹریفک پولیس

شہری بابوصابو،  سگیاں، شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر راستوں سے آ/جا سکتے ہیں،

ٹریفک پولیس کالعدم تنظیم کی ریلی دوران شہریوں کو متبادل راستے فراہم کرتی نظر آئی

متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھا گیا،

فیروز پور روڈ، جیل روڈ،  وحدت روڈ، مال روڈ،  کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،  منتظر مہدی 

بابو صابو سے سکیم، سکم موڑ سے یتیم خانہ ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا، ترجمان 

لوئر مال، راوی پل، سیکرٹریٹ چوک میں ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے، 

چونگی امرسدھو،  ٹھوکر نیاز بیگ،  چوہنگ،  موہلنوال، جی ٹی روڈ ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، 

راستہ ایپ،  راستہ ایف ایم کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جارہا ہے، ترجمان ٹریفک پولیس 

شہری مزید راہنمائی کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں، ترجمان ٹریفک پولیس لاہور