دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کےلئے اسپشل 15 ٹیمیں تشکیل

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کےلئے اسپشل 15 ٹیمیں تشکیل

سموگ کے بڑھتے خدشات کے پیشن نظر سی ٹی او لاہور کا اہم اقدام، 

شہر کی مختلف آلودہ علاقوں میں کارروائی کےلئے 15 خصوصی ٹیمیں تشکیل، 

پل نہر اچھرہ،  اچھرہ بازار، قرطبہ چوک، بھیکوال چوک، کلمہ چوک فلائی اوور پر ٹیمیں تعینات، 

گلاب دیوی چوک، لنک ماڈلٹاؤن، ایم ایم عالم روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ چوک اور سکیم موڑ پر ٹیمیں تعینات، 

پل نہر مال روڈ،  مغلپورہ، لاری اڈا،  بھاٹی چوک اور مختلف بس اڈوں میں اسپشل ٹیمیں تعینات، 

دھواں چھوڑنے والی 28 ہزار 290 گاڑیوں کے خلاف کارروائی،  سی ٹی او لاہور 

سموگ کارروائی کے دوران 01 کروڑ 14 لاکھ سے زائد جرمانہ کئے گئے، سی ٹی او لاہور 

خطرناک حد تک مضر صحت بننے والے 137 کمرشل گاڑیوں تھانوں میں بند، منتظر مہدی 

سی ٹی او لاہور کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

کارروائی کےساتھ ساتھ آگاہی مہم کی بھی ہدایات جاری،  منتظر مہدی 

گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا ،سی ٹی او لاہور
 
احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے، منتظر مہدی 

آگاہی دینے کےساتھ ساتھ کارروائی کرنے سے سموگ کے اثرات کم ہونگے، منتظر مہدی 

سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے، سی ٹی او 

ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے، سی ٹی او منتظر مہدی